٭
اس نے جب جب بھی مجھے دل سے پکارا محسن
میں نے تب تب یہ بتایا کہ تمہارا محسن
اس کو پانا تو مقدر کی لکیروں میں نہیں
اس کو کھونا بھی کریں کیسے گوارا محسن
ہم کو معلوم ہے اب لوٹ کے آنا تیرا
گر نہیں ممکن مگر پھر بھی خدارا محسن